0
Wednesday 3 May 2017 22:32

میں کوئی سپرمین نہیں ہوں، سب ملکر شہر کو اسکی اصل شکل میں لائینگے، میئر کراچی

میں کوئی سپرمین نہیں ہوں، سب ملکر شہر کو اسکی اصل شکل میں لائینگے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں کوئی سپرمین نہیں ہوں، ہم سب مل کر شہر کو اسکی اصل شکل میں لائیں گے۔ شہید بینظیر بھٹو پارک کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ شکایات آرہی تھیں کہ شہید بے نظیر بھٹو پارک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پارک محترمہ کے نام پر بنا تھا، اس کو روشن اور سرسبز ہونا چاہیئے تھا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر بلدیات بھی موجود تھے، میں نے کہا کہ میں پارکوں پر قبضے ختم کرواؤں گا، وزیراعلیٰ اور شورو صاحب نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، پارک کے درمیان میں دیوار تعمیر کی گئی، ہم نے پارک پر قبضہ ختم کروایا، سندھ حکومت نے پارک کا خیال نہیں رکھا۔ میئر کراچی نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ کو جلد نیا ساز و سامان دیں گے، سارے قبرستانوں پر مافیا بیٹھی ہوئی ہے، شہر میں جہاں کہیں پارکوں پر قبضے کئے گئے، وہ سب ختم کئے جائیں گے، نئے قبرستانوں کیلئے جگہ کا انتظام کر رہے ہیں، میں کوئی سپرمین نہیں ہوں، ہم سب مل کر شہر کو اسکی اصل شکل میں لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 633237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش