0
Thursday 11 May 2017 23:19

کراچی سمیت ملک بھر میں شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

کراچی سمیت ملک بھر میں شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ شب برأت آج کراچی سمیت ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، جہاں شہری قبرستان جا کر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کیلئے قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شب برأت کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی، بڑی مساجد میں محافل اور ذکر الٰہی کی تقاریب میں علمائے کرام اور مقررین شب برأت کی فضیلت بیان کر رہے ہیں، جبکہ لاکھوں شہریوں نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ شب برأت کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، قبرستان کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سیکیورٹی زون قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کیلئے بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 635904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش