0
Saturday 13 May 2017 22:58

عمران خان کا ڈان خبر معاملے پر جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

عمران خان کا ڈان خبر معاملے پر جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈان خبر معاملے پر جے آئی ٹی کی انکوائری رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں پارلیمنٹ کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ کپتان نے جون میں پارٹی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈان خبر کا معاملہ حکومت اور فوج کے درمیاں نہیں، نیشنل سیکیورٹی سے متعلق خبر میموگیٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ کپتان نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے، پارلیمنٹ کو تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ عمران خان نے پارٹی انتخابات 11 جون کو کرانے کا بھی اعلان کیا اور پارٹی کے عبوری آئین کی منظوری دے دی، کپتان نے واضح کیا کہ اس بار 2013ء جیسے انتخابات نہیں ہونے دینگے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 636487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش