0
Saturday 20 May 2017 19:04

کراچی، ٹارگٹ کلنگ گروپ میں شامل خاتون کے ذریعے 11 افراد کا قتل

کراچی، ٹارگٹ کلنگ گروپ میں شامل خاتون کے ذریعے 11 افراد کا قتل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ گروپ میں ملوث خاتون کے ذریعے گیارہ افراد کا قتل کیا گیا، ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے گرفتار دہشتگرد نے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاتون کا استعمال کرکے ٹارگٹ کلنگ کی۔ گرفتار دہشتگرد کے مطابق وہ خاتون کے ذریعے شکار بلاتے اور پھر اسے قتل کر دیتے۔ ایس پی اورنگی کے مطابق ملزمہ نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کو بھی قتل کروایا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان کی واردتوں میں بھی ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 638655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش