0
Tuesday 20 Jun 2017 23:55

سی ٹی ڈی پنجاب کی 2 سالہ کارکردگی، 2300 دہشتگرد گرفتار، 209 مختلف کارروائیوں میں ہلاک

سی ٹی ڈی پنجاب کی 2 سالہ کارکردگی،  2300 دہشتگرد گرفتار، 209 مختلف کارروائیوں میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے 2 سال کے دوران پنجاب بھر میں مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 2300 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں میں بیشتر خودکش دھماکوں میں براہ راست ملوث ہیں یا دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے ہیں، گرفتار دہشت گردوں میں سے اکثریت نے افغانستان سے جنگی، دستی بم، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد تیار کرنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ اسی عرصہ میں 209 دہشت گرد مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ سی ٹی ڈی نے دیگر جرائم میں ملوث 21 ہزار 898 ملزم بھی گرفتار کئے، جو پولیس کو مطلوب تھے، 63 ہزار مساجد، 13 ہزار 198 مدارس، 4200 این جی اوز اور صوبہ بھر میں قائم 2 ہزار سے زائد اقلیتی عبادت گاہوں کی جیو ٹیگنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا اور صوبہ بھر میں مقیم 1 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سانحہ مال روڈ کے بعد سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 647561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش