0
Monday 3 Jul 2017 12:06

جے آئی ٹی نے صرف رپورٹ جمع کرانی ہے، میچ کون جیتےگا یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، رانا ثناء اللہ

جے آئی ٹی نے صرف رپورٹ جمع کرانی ہے، میچ کون جیتےگا یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اپنی پیدائش سے قبل ہی متنازع ہوچکی تھی، جے آئی ٹی نے صرف رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، میچ کون جیتےگا یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جے آئی ٹی کا طریقہ کار درست نہیں، جے آئی ٹی اپنی پیدائش سے قبل ہی متنازع ہوچکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں گاڈ فادر اور سیسیلین مافیا کہا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ نون نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج زرداری صاحب کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں اور رحمان ملک کرپشن کےخلاف گواہی دیتے ہیں جو قیامت کی نشانیاں ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز آج تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے جوڈیشل اکیڈمی آئے ہیں، وزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار 2 جون اور دوسری بار 8 جون کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کو بھی آج سہ پہر تین بجے طلب کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہد ایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 650416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش