0
Wednesday 5 Jul 2017 21:07

ڈی آئی خان، مسجد سے یو پی ایس چوری کرنیوالے چور رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈی آئی خان، مسجد سے یو پی ایس چوری کرنیوالے چور رنگے ہاتھوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی لوگوں نے 2 چوروں کو مسجد سے یو پی ایس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور سزا کے طور پر ان کی ٹنڈ کروا دی۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ آج ظہر کے وقت مسجد صدیق اکبر میں پیش آیا، جہاں لوگوں نے عوامی عدالت لگاتے ہوئے چوروں کو موقع پر سزا سنائی۔ سزا کے طور پر ان کی ٹنڈ کروائی گئیں اور گدھا گاڑی پہ بٹھا کر پورے شہر میں گھمایا گیا۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود ڈی آئی خان کے دورہ پر ہیں اور ضلع کی بیشتر پولیس ان کی حفاظت پر مامور ہے۔
خبر کا کوڈ : 651096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش