0
Friday 15 Apr 2011 23:33

حکومت نے غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدمات کئے ہیں، فلاحی ادارے بھی مدد کیلئے سامنے آئیں، صوبائی صدر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا

حکومت نے غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدمات کئے ہیں، فلاحی ادارے بھی مدد کیلئے سامنے آئیں، صوبائی صدر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا
پشاور:اسلام ٹائمز۔پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ نے کہا کہ حکومت ملک میں غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وہ جمعہ کے روز نیو رامپورہ گیٹ اوڑہ بلڈنگ میں شہر کے نادار و غریب افراد میں کپڑے اور امدادی اشیاء تقسیم کر رہے تھے۔ امدادی اشیاء کی تقسیم کے بعد میڈیا اور لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے قیام کے وقت ایک ہی نعرے لگایا تھا روٹی کپڑا اور مکان اور یہ اپنے اس نعرے پر آج بھی کاربند ہے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے لیکر موجودہ حکومت تک جب بھی پیپلز پارٹی نے حکومت حاصل کی ہے اس نے فلاحی کاموں کو بھر پور توجہ دی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ بھٹو اس ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا خواب لیکر آئے تھے جس ہر شہریوں کو برابر حقوق حاصل ہوں مگر استعماری اور جابر قوتوں کو یہ منظور نہیں تھا انہوں نے ان کو راستے سے ہٹا دیا مگر وہ بھٹو کے منشور اور مشن کو نہ ختم کر سکے اور جب تک پاکستان ہے ان کا مشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج کل جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس صورت حال میں صرف حکومت کے اقدامات ہی کافی نہیں بلکہ ملک کے مخیر حضرات فلاحی اداروں کو بھی آگے آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اجراء کر کے اس ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے عملی اقدام اٹھایا ہے، اس پروگرام سے کرڑوں افراد مستفید ہو رہے ہیں اور مستقبل میں اس کے دور رس نتائج بر آمد ہونگے ۔
خبر کا کوڈ : 65500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش