0
Thursday 14 Apr 2011 00:36

ذوالفقار علی بھٹو کیس ری اوپن کرنے کا مقصد تاریخی غلطی کی اصلاح ہے، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

ذوالفقار علی بھٹو کیس ری اوپن کرنے کا مقصد تاریخی غلطی کی اصلاح ہے، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی
پشاور:اسلام ٹائمز۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کرامت اللہ خان نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کو ری اوپن کرنے کا مقصد کسی سے انتقام لینا نہیں بلکہ اس تاریخی غلطی کی اصلاح ہے جو ماضی میں ہوئی، آج آزاد عدلیہ اس کیس کے ذریعہ خود پر لگے داغ کو دھو سکے گی ہم انتقامی سوچ نہیں رکھتے بلکہ تعمیری سوچ کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اللہ تعالیٰ نے بیش بہا قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہوا ہے، جن سے مخلوط حکومت نے منظم طریقے سے مستقبل قریب میں فائدہ اٹھا کر صوبے کی غریب اور پسماندہ رکھے گئے لوگوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
 اسپیکر نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے نہایت صبر و تحمل اور تدبر سے کام لیتے ہوئے "کھپے، کھپے پاکستان" کا نعرا لگا کر ملک کو ڈوبنے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کروڑوں جعلی ووٹ ختم کرا کر نئی مثال قائم کی اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن فیئر اینڈ فری ہونگے۔ کمپیوٹرائزڈ لسٹوں اور شناختی کارڈوں پر ہونے والے یہ الیکشن بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔
 انہوں نے کہا کہ مغرب کے 2 ارب مسلمانوں کی مذہبی جذبات مجروح کرنا بند کریں اس سے نہ صرف دنیا کا امن خراب ہوگا بلکہ مذہبی بنیادوں پر نفرت میں اضافہ ہو گا انہوں نے فرانس کی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نقاب اُڑھنے پر لگے پابندی کو فوری اٹھا کر مذہبی آزادی کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 65157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش