0
Sunday 23 Jul 2017 13:12

سازش کے تحت مسئلہ کشمیر پیدا کرنیوالا برطانیہ ہی اب اسے حل کروائے، میاں مقصود احمد

سازش کے تحت مسئلہ کشمیر پیدا کرنیوالا برطانیہ ہی اب اسے حل کروائے، میاں مقصود احمد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نمازیوں اور ریلی کے شرکاء پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارتی فوج نے ظلم وستم کی تمام حدود پار کرلی ہیں۔ وادی میں مسلسل پُرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترکی اور چین مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں مگر بھارت جنوبی ایشیا میں جنگ کا ماحول بنا رہا ہے۔ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ مشن کشمیر بھجوانے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشنز بھجوائے جاتے رہے ہیں مگر ان کا بھارت پر کوئی اثرا نہیں پڑا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کا نوٹس لے کر بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ برطانیہ جس نے مسئلہ کشمیر کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت برصغیر کی تقسیم کے وقت پیدا کیا تھا کو حل کروانے میں اپنا مثبت کردار اور اثرورسوخ استعمال کرے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ یہ ان کا آئینی و قانونی اور بنیادی انسانی حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حراست میں لیے گئے تمام حریت رہنماؤں کو آزاد کیا جائے اور نظر بند افراد کی نظربندیاں فی الفور ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، کشمیریوں کی تیسری نسل بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کے سامنے سینہ سپرد ہے، وہ قربانیاں دے کر جدوجہد آزادی کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ برھان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک سینکڑوں بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 655465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش