0
Wednesday 2 Aug 2017 16:57

سویلین لوگوں کو اسلام آباد، راولپنڈی میں بیٹھے لوگوں سےحب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، رضا ربانی

سویلین لوگوں کو اسلام آباد، راولپنڈی میں بیٹھے لوگوں سےحب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹیو، عدلیہ اور پارلیمان کو آئین کی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، سب سے کمزور ترین ادارہ پارلیمان کا ادارہ رہا ہے، جو چاہتا ہے پارلیمان پر چڑھائی کر دیتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ کبھی پارلیمان کو مارشل لاء سے ختم کر دیا جاتا ہے، آج کل آپ دیکھ رہے ہیں ایگزیکٹو پارلیمان پر حملہ آور ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں نے آمر کے خلاف جدوجہد کی اور 58 ٹوبی کو ختم کیا گیا، 58 ٹوبی کو ختم کیا گیا تو ایک اور طریقہ کار سامنے آگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویلین کو اسلام آباد، راولپنڈی میں بیٹھے لوگوں سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 658133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش