0
Monday 14 Aug 2017 13:15

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب، مرکزی صدر کی خصوصی شرکت

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب، مرکزی صدر کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں امامیہ اسکائوٹس نے شرکت کی۔ مرکزی صدر سید سرفراز حسین نقوی نے امامیہ چیف اسکاوٹس زاہد مہدی کے ہمراہ کیک کاٹا اور امامیہ اسکائوٹس کو مبارکباد پیش کی۔ مرکزی صدر سرفراز نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، پاکستان کو اسلام کے نام پر بنایا گیا لیکن ملک دشمن طاقتیں اس کو ایک لبرل سٹیٹ ظاہر کرنا چاہتی ہیں، ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں، جس کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مرکزی صدر نے کہا ہم ہر اس سوچ کو ختم کر دیں گے، جو ملک عزیز میں بدامنی و انتہا پسندی کو پروان چڑھائے گی۔ امامیہ چیف اسکاؤٹس زاہد مہدی نے کہا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ہم اس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 661131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش