0
Saturday 19 Aug 2017 18:49

پاراچنار، قبائلی عمائدین کا کرم ایجنسی کے تعلیمی اداروں کو پشاور بورڈ سے منسلک کرنیکا مطالبہ

پاراچنار، قبائلی عمائدین کا کرم ایجنسی کے تعلیمی اداروں کو پشاور بورڈ سے منسلک کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین کے جرگہ نے کرم ایجنسی کے تعلیمی اداروں کو پشاور بورڈ سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کوہاٹ بورڈ کی نہ صرف کارکردگی مایوس کن ہے بلکہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھی کوہاٹ بورڈ کرم ایجنسی کے طلبہ کیلئے موزوں نہیں۔ پاراچنار میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک منصب بنگش، ملک حاجی سید اسرار حسین، پیرنٹس کمیٹی کے چئیرمین زاہد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرم ایجنسی کے تعلیمی اداروں کو پشاور بورڈ سے منسلک کیا جائے کیونکہ کرم ایجنسی کے لوگوں کیلئے نہ صرف سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کوہاٹ بورڈ غیر موزوں ہیں بلکہ آنے جانے میں بھی کرم ایجنسی کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ جرگہ ممبران کا کہنا تھا کہ کوہاٹ بورڈ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور حالیہ ایف اے، ایف ایس سی امتحانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کوہاٹ بورڈ کی ناقص انتظامات کی وجہ سے حالیہ امتحانات کے دوران امتحانی ہال غیر متعلقہ لوگوں کی آمد و رفت کی وجہ سے مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتے رہے۔ قبائلی جرگہ نے کرم ایجنسی کے تعلیمی اداروں کو پشاور بورڈ سے منسلک کرنے کیلئے گورنر خیبر پختون خوا اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔
خبر کا کوڈ : 662536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش