0
Friday 1 Sep 2017 19:06

کراچی سمیت سندھ بھر ميں عيدالاضحیٰ کے موقع پر سيکيورٹی انتظامات مکمل

کراچی سمیت سندھ بھر ميں عيدالاضحیٰ کے موقع پر سيکيورٹی انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ وزير داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے منظوری کے بعد عیدالاضحیٰ کیلئے تشکیل دیئے گئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزير داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے عيد کے سيکيورٹی پلان کی منظوری دے دی، جس کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر ميں عيد کے سيکيورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزير داخلہ سندھ نے اس حوالے سے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عيد کے موقع پر فول پروف سيکيورٹی انتظامات کو يقينی بنايا جائے، کھاليں جمع کرنے کے ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد کرايا جائے، کسی کو زبردستی کھاليں جمع کرنے اور چھيننے کی اجازت نہيں ديں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ سہيل انور سيال نے کہا کہ سيکيورٹی ڈيوٹی پر مامور پوليس اہلکاروں کے کھانے پينے کا مناسب انتظام کيا جائے گا، حساس مساجد، عيدگاہوں کے گرد اسکينرز نصب کئے جائيں گے، تمام صورتحال کو خود مانٹير کروں گا، جبکہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کيا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 665956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش