0
Sunday 5 Nov 2017 09:30

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا 3 روزہ مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ مختلف اضلاع سے تبلیغی جماعت کے ارکان اور عام شہریوں نے اجتماع میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب نے اجتماع کے اختتام پر خصوصی دعا کروائی۔ اجتماع کے آخری روز لاہور اور مضافات سے بھی سیکڑوں کی تعداد میں عام شہری بھی دعا میں شریک ہوئے۔ دعا میں مولانا عبدالوہاب نے اللہ سے امت کے گناہوں کی معافی طلب کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اجتماع کے بعد ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے تھے جنہوں نے شرکاء کے انخلاء کو یقینی بنایا۔ سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے میڈیا کو بتایا کہ رائیونڈ آنیوالے تمام روڈز پر یکطرفہ ٹریفک چلائی گئی، لاہور رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ تا ٹھوکر نیاز بیگ کو یکطرفہ چلایا گیا جبکہ بھوتیاں چوک تا موہلنوال روڈ کو بھی یکطرفہ چلانے سے ٹریفک کا انخلاء آسانی سے ممکن ہوا، رائیونڈ سندر روڈ اور کوٹ رادھا کشن روڈ کو بھی ون وے چلایا گیا۔ رائے اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ شہری فیروز پور روڈ سے براستہ للیانی روڈ رائیونڈ سٹی جا سکتے ہیں، دوسری جانب شہری چونگی امرسدھو سے براستہ رکھ چندرائے رائیونڈ جا سکتے ہیں، کاچھا پھاٹک، ہلوکی، جودھا پھاٹک سے بھی رائیونڈ جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ ختم کرکے روڈ کو کلیئر رکھا گیا ہے جبکہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 681401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش