0
Wednesday 22 Nov 2017 21:25

کوہاٹ میں صوبے کی سب سے بڑی پولیس لائن کا افتتاح

کوہاٹ میں صوبے کی سب سے بڑی پولیس لائن کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں صوبے کی سب سے بڑی پولیس لائن قائم کی گئی ہے جس کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس پورے ملک کی ایک مثالی پولیس ہے اور 2018 میں سارے ملک کی پولیس کو مثالی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں اور پولیس نظام کے حوالے سے فیصلہ صوبے کے عوام کریں گے۔ خیال رہے کہ تین سال کے عرصہ میں تعمیر کی جانے والی کوہاٹ پولیس لائن پر 55 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 685121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش