0
Tuesday 12 Dec 2017 09:49

الیکشن کمیشن، قومی شناخت کے حامل 9 انتخابی نشانات ختم

الیکشن کمیشن، قومی شناخت کے حامل 9 انتخابی نشانات ختم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے مینار پاکستان، فیصل مسجد، تسبیح سمیت قومی شناخت کے حامل 9 انتخابی نشانات ختم کر دیے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مینار پاکستان، خیبر پاس، فیصل مسجد، تسبیح، الماری، چنبیلی کا پھول، جھنڈا، مزار قائد کے انتخابی نشانات ختم کیے ہیں، ان تمام انتخابی نشانات کو قومی شناخت اور حمیت کا حامل ہونے پر ختم کیا گیا۔ متعلقہ سیاسی جماعتوں کو الاٹ کیے گئے انتخابی نشانات بھی واپس لے لیے گئے جب کہ سیاسی جماعتوں کو متبادل انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت بھی 130 انتخابی نشان دستیاب ہیں جبکہ 184 سیاسی جماعتیں انتخابی نشانات کی حامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 689393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش