0
Monday 25 Dec 2017 10:34

پاکستان میں دینی مدارس کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی،صرف 13 ہزار 400 رجسٹرڈ

پاکستان میں دینی مدارس کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی،صرف 13 ہزار 400 رجسٹرڈ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں مدارس کی تعداد 30 ہزارسے تجاوز کر گئی جس میں سے وفاق کیساتھ صرف 13400 مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے 30 ہزار سے زائد قائم مدارس میں گلی محلوں میں نہایت چھوٹے پیمانے پر قائم مدارس بھی شامل ہیں، جنھیں وفاقی حکومت نے ریگولیٹ کرنے کی خاطر متعدد اقدامات بھی کیے ہیں۔ وفاقی حکومت کو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھیجے گئے اعدادوشمار کے مطابق 13 ہزار مدارس میں سے 7 ہزار مدارس دیہات میں قائم ہیں جبکہ 6 ہزار مدارس شہروں میں قائم ہیں، دیہات میں لڑکیوں کیلئے صرف 1500 مدارس ہیں جبکہ لڑکوں کیلئے 3 ہزار مدارس دیہی علاقوں میں قائم ہیں، باقی مدارس متفرق طور پر قائم ہیں جن میں کم عمر بچے اور بچیوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے مگر یہ متفرق مدارس بہت چھوٹے پیمانے پر کام کر رہے ہیں، جن کا مقصد بنیادی طور پر مقامی سطح پر بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔ اسی طرح شہروں میں قائم مدارس کی تعداد 6 ہزارکے لگ بھگ ہے جس میں سے 1800 مدارس میں لڑکیاں پڑھتی ہیں، 2500 مدارس الگ سے لڑکوں کیلئے قائم ہیں اور 1700 کے قریب ایسے متفرق مدارس ہیں جہاں پر چھوٹے بچوں اور بچیوں کو مشترکہ طور پر محلوں کی سطح پر دینی تعلیم دی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 692291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش