0
Saturday 30 Dec 2017 20:33

کراچی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم رحمان بھولا اپنے اعترافی بیان سے مکر گیا

کراچی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم رحمان بھولا اپنے اعترافی بیان سے مکر گیا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے اپنے اعترافی بیان سے مُکرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران واقعے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے ملزم رضوان قریشی کی جے آئی ٹی کی نقل حاصل کرنے کیلئے درخواست دے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے دفعہ 164 کے تحت کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنماء رؤف صدیقی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، کیس کی مزید سماعت 3 جنوری کو ہوگی۔ واضح رہے کہ رحمان بھولا کو پولیس نے واقعے کا مرکزی ملزم قرار دیا تھا اور اسے انٹر پول کی مدد سے پاکستان لایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 693592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش