0
Tuesday 2 Jan 2018 18:30

پاکستان نے بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چین

پاکستان نے بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چین
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی حالیہ دھمکی کے بعد چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں بیان سامنے آگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے زبردست کوششوں کے ساتھ بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ ژوانگ نے پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، پاکستان نے بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ دہشت گردی سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی احترام کی بنیاد تعاون کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کو ہر ماحول میں اسٹریٹجک شراکت داری کو قائم رکھنا ہے، چین اپنے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید فائدہ پہنچانے کا خواہش مند ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی امداد کو بیوقوفی قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 694184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش