0
Tuesday 16 Jan 2018 19:42

ترکی کیجانب سے شام کے صوبہ ادلب میں دہشتگرد گروہ "النصرہ فرنٹ" کو اسلحے کی فراہمی

ترکی کیجانب سے شام کے صوبہ ادلب میں دہشتگرد گروہ  "النصرہ فرنٹ" کو اسلحے کی فراہمی
اسلام ٹائمز۔ کرد نیوز ذرائع کے مطابق ترکی گذشتہ 3 دن سے شام کے علاقے عفرین پر حملے کر رہا ہے اور آج اس نے النصرہ فرنٹ کو کافی زیادہ تعداد میں فوجی ساز و سامان ارسال کیا ہے۔ شامی کردوں کے ٹی وی چینل "آنھا" کے مطابق ترک فوج نے دہشت گرد اتحاد "هیئة تحریر الشام" کہ النصرہ فرنٹ اس اتحاد کا اہم ترین رکن ہے، کو صوبہ ادلب میں فوجی ساز و سامان فراہم کیا ہے۔ یہ فوجی ساز و سامان بکتر بند گاڑیوں اور گولہ بارود پر مشتمل ہے۔ ادلب میں موجود ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اسلحہ صوبہ حلب اور عفرین میں "جندریسه" کے علاقے اور "شیراوا" کے اطراف میں موجود دہشتگرد عناصر میں تقسیم کیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع  نے اس چینل کو بتایا ہے کہ یہ بھاری جنگی ساز و سامان "باب الھوی" کے راستے شام کے صوبے ادلب میں پہنچایا گیا ہے۔ یہ فوجی ساز و سامان ترک فوج کی جانب سے شام کے علاقے عفرین پر حملوں کے بعد ادلب پہنچایا گیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی کہا تھا کہ ان کا ملک عفرین پر حملہ کرے گا۔ ان کے بقول ترکی کی فوج نے تین دن پہلے عفرین کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور "باصوفان، الغزاویة، إیسکا و جلمة" کے دیہاتوں پر بمباری کی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی آج کہا ہے کہ عفرین کے خلاف جو فوجی آپریشن آئندہ چند دنوں میں شروع ہوگا، شامی حکومت مخالف جنگجوو بھی اس آپریشن میں حصہ لیں گے۔

اردگان نے حزب عدالت و پیشرفت کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شام کے شمال میں موجود کردوں کے بارے میں کہا تھا کہ بہت کم وقت میں شام کے شمال میں موجود دہشت گردوں کا ایک ایک کرکے خاتمہ کر دیں گے اور اس آپریشن کا آغاز عفرین اور منبح سے ہوگا۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ شام کے شمالی علاقے میں آپریشن سے پہلے وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، انہوں  نے وضاحت کی کہ وہ لوگ جو ظاہری طور پر ہمارے اتحادی تھے، لیکن انہوں نے ہماری پشت میں خنجر گھونپا ہے، وہ اس آپریشن کو نہیں روک سکتے۔ اسی دوران صوبہ حلب کے جنوبی نواحی علاقے میں شام کی فوج دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے خلاف مصروف جنگ ہے اور وہ "هوبر و الشیخ خلیل" کے دیہاتوں اور "ابو رویل" کی پہاڑیوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ شامی فوجیں جو جنوب اور حلب کے درجنوں دیہاتوں کو آزاد کروانے کے بعد  ادلب کے مشرقی نواحی علاقے میں اپنے ساتھیوں سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ہیں، نے فوجی ائرپورٹ "ابو ظہور" کی طرف ایک نئے محور سے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے اور وہ اب اس ائر پورٹ سے 15 کیلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 697722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش