1
0
Thursday 5 May 2011 21:58

اسامہ کی ہلاکت کے بعد لاہور کو تھریٹس بڑھ گئے ہیں، سی سی پی او لاہور

اسامہ کی ہلاکت کے بعد لاہور کو تھریٹس بڑھ گئے ہیں، سی سی پی او لاہور
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور کے  سی سی پی او اسلم ترین نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے نتیجہ میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد صوبائی دارالحکومت کو تھریٹس موجود ہیں جن سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قوم متحد ہو کر ہی کر سکتی ہے۔ لاہور پولیس محدود وسائل کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر سرمد بشیر اور سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے۔ سی سی پی او نے کہا کہ لاہور ماضی میں دہشت گردوں کا ٹارگٹ رہا ہے اور اب اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد بھی تھریٹس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے دہشت گردی کے خلاف محدود وسائل کے ساتھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمارے پاس نہ صرف افرادی قوت کی کمی ہے بلکہ وسائل بھی محدود ہیں۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو پاکستانیوں کے قتل کے بعد امریکی گاڑی کے روندنے سے عبادالرحمن کی ہلاکت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ اس کیس کو داخل دفتر نہیں کیا گیا، لیکن یہ معاملہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا ہے، ملزمان کی پولیس کو حوالگی کے لئے وفاقی حکومت کو کئی خط لکھے جاچکے ہیں۔ آخری خط ایک ماہ پہلے لکھا گیا، لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ایف آئی آر درج نہ کرنے یا غلط تفتیش اور نااہلی پر کسی پولیس افسر یا اہلکار کے ساتھ نرمی کا برتاو نہیں کیا گیا اور ذمہ داران کو سزا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 70056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Hungary
Hey, that post leaves me feeinlg foolish. Kudos to you!
ہماری پیشکش