0
Saturday 10 Feb 2018 09:54

سنی تحریک کا ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

سنی تحریک کا ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سنی تحریک ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں کھڑے کرے گی، آمریت نما جمہوریت اور آمرانہ سیاسی جماعتوں کو عوام مسترد کریں، دیانتدار اور مخلص قیادت سے محروم ملک و قوم کو حقیقی اور عملی جمہوریت کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دین دار لوگوں کو الیکشن میں منتخب کرنا ہوگا، نوجوان نسل کو عملی سیاسی زندگی میں قدم رکھنا ہوگا، وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ سیاسی نظام کو رخصت کرنے کا وقت آ چکا ہے، طلبہ یونینز کو بحال کرکے غیر سیاسی طلبہ تنظیموں کو تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے، پاکستان کو بدلنے اور نیا پاکستان بنانے کیلئے خود کو بدلنا ہوگا خود میں نئی تبدیلی لانا ہوگی، ایمانداری، اخلاص نیک نیتی، غیر سیاسی غیر سفارشی ماحول کو سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں رائج کرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ،ضلعی رہنما حافظ محمد طاہر رضا قادری، سٹی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن، سٹی رہنما محمد فائق قادری، قاری محمد فیصل اقبال سلطانی، پی پی 91 کے صدر محمد سرفراز احمد مہر، پی پی 93 کے صدر محمد توصیف مہر، پی پی، پی پی 96 کے صدر محمد سعید احمد ساقی، پی پی 98 کے صدر محمد یعقوب و دیگر نے کہاکہ نواز شریف اور ان کی جماعت عدلیہ اور فوج کیخلاف اپنی مہم بند کریں ورنہ عوام ان کا راستہ روکنے کیلئے میدان میں اتریں گے، نواز شریف نے اپنی جلا وطنی اور جیل سے کوئی سبق نہیں سیکھا، جمہوریت کو بد نام کرنے والوں نے اپنی کرپشن کو ترقی کا نام دے رکھا ہے، چند سٹرکیں اور پلوں کی تعمیرات کا نام ملکی ترقی سے نہیں جوڑا جا سکتا، عوام پینے کے صاف پانی، صحت، میعاری تعلیم اور دیگر بنیادی شہری حقوق سے آج بھی محروم ہیں، اچھی تعلیم، صحت کا میعار اس دن اچھا تصور کیا جائے گا جس دن حکمرانوں کے اپنے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم اور سرکاری ہسپتالوں میں اپنا اعلاج کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 703602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش