0
Friday 16 Feb 2018 19:52

ملتان کے 500 سے زائد طلباء و طالبات کا ملتان گیریژن میں فوج کے ساتھ ایک دن، طلباء و طالبات خوش

ملتان کے 500 سے زائد طلباء و طالبات کا ملتان گیریژن میں فوج کے ساتھ ایک دن، طلباء و طالبات خوش
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ملتان کے نامور تعلیمی اداروں کے 500 سے زائد طلباء وطالبات اور فیکلٹی ممبران نے ملتان گیریژن میں فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، جس کا مقصد اُنہیں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت سے روشناس کروانا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق طلبہ وطالبات نے ملتان میں ہتھیاروں کی نمائش دیکھی اور شرکاء نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بچوں اور نوجوانوں سے پاک فوج کی جانب سے لگائے مختلف کیمپوں کا دورہ کیا، اس موقع پر طلباء و طالبات اور اساتذہ نے پاک فوج کی جانب سے آگاہی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، اس موقع پر نوجوانوں اور اساتذہ نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ملک بھر سے دہشتگردوں اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے، پاک فوج کے جوان جس طرح اپنی جان ہتھیلی پر رکھ سرحدوں کی حفاظت پر موجود ہیں، ہم آج اُن شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان دے کر اپنی ماں دھرتی کی حفاظت کی۔
خبر کا کوڈ : 705256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش