0
Monday 26 Feb 2018 00:33

معاشی منصوبوں میں عوام کی شراکت اہم ہے، سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا کوریڈور بھی ہے، مریم اورنگزیب

معاشی منصوبوں میں عوام کی شراکت اہم ہے، سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا کوریڈور بھی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے 2013ء میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی، یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنارہوگا، سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے، معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتے، پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے، پاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔ اسلام آباد میں سی پیک کلچرل کاررواں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے گوادر تک چلنے والے کاررواں کو دستاویزی شکل بھی دی گئی ہے، سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آنے والے منصوبے، کونسلوں کی ترقی اور خوشحالی کو سمجھا، منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتے، سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کے عوام کو بھرپور اعتماد ہے، سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے، چین کے ساتھ ثقافتی معاہدوں سے پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی، کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئے گا، عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 707561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش