0
Monday 9 Apr 2018 09:59

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر چیف جسٹس کے نوٹس سے ڈھارس بندھی ہے، خرم نواز گنڈا پور

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر چیف جسٹس کے نوٹس سے ڈھارس بندھی ہے، خرم نواز گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے انصاف میں تاخیر کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس کے اس نوٹس سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کی جلد فراہمی کے حوالے سے ڈھارس بندھی ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حصول انصاف کے حوالے سے یہ ایک اہم پیشرفت ہے، انصاف کیلئے طویل قانونی جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ آج 9 اپریل کو وکلاء اور کور کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں بلا لیا ہے۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قانونی پہلوؤں پر وکلاء سے مشاورت کی جائیگی۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ چیف جسٹس ناانصافی اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے چھٹی والے دن بھی کام کر رہے ہیں، اللہ تعالٰی ان کی محنت اور اخلاص کو قبول کرے اور وہ مظلوموں کو انصاف دلوانے کے حوالے سے اسی طرح متحرک رہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کو پوری دنیا میں الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے دیکھا گیا، اس سانحہ کی وجہ سے پاکستان کے اسلامی، جمہوری تشخص کو بڑا دھچکا لگا ہے اور انصاف کے راستے کا پتھر بن کر قاتل حکمرانوں نے یہ واضح کیا کہ ان میں کوئی قانونی، انسانی اخلاقیات نہیں ہیں۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ بندی اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف کی قیادت میں ہوئی اور عملدرآمد وزیراعلٰی ہاؤس میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران سیاسی مخالفین کو انسان نہیں چیونٹیاں سمجھتے ہیں اور جب چاہتے ہیں اپنے مفاد کے تحفظ کیلئے انہیں کچل دیتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن اس کی بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں انصاف کے حوالے سے تاخیر پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا ہے اس نوٹس سے ہمیں انصاف کی امید پیدا ہوئی ہے اور یہ بھی امید پیدا ہوئی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ماسٹر مائنڈ جن میں نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور حواری شامل ہیں ان سے بھی باز پرس ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 716631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش