0
Sunday 15 May 2011 16:21

صیہونی منصوبے ختم کرنے کیلئے پرامید ہیں، فلسطینیوں کی آزادی کے حصول کیلئے ایک رہنما ہونا چاہئے، حماس

صیہونی منصوبے ختم کرنے کیلئے پرامید ہیں، فلسطینیوں کی آزادی کے حصول کیلئے ایک رہنما ہونا چاہئے، حماس
غزہ:اسلام ٹائمز۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے، آزادی کے حصول کیلئے ایک رہنما ہونا چاہئے۔ انیس سو اڑتالیس میں فلسطینیوں کے بےدخل کئے جانے اور صیہونی ریاست کے قیام کے موقع پر مغربی کنارے اور اسرائیل کے عرب علاقوں میں یادگاری تقاریب ہو رہی ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی مسجد میں خطاب سے تقاریب کا آغاز کیا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے۔ فلسطینی ایک دن وہ سب کچھ حاصل کر لیں گے، جو انیس سو اڑاتالیس میں ان سے چھین لیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی آزادی کے حصول کیلئے ایک رہنما ہونا چاہئے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ نقبہ کے موقع پر اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ایک روز کیلئے مغربی کنارے کی ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 72080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش