0
Sunday 15 May 2011 22:20

صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، جان کیری کے دورے کے حوالے سے متفقہ حکمت عملی پر غور و خوض

صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، جان کیری کے دورے کے حوالے سے متفقہ حکمت عملی پر غور و خوض
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے مابین ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکہ کی جانب سے امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین جان کیری کے دورے کے حوالے سے متفقہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ملک میں پروان چڑھنے والی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکہ کی جانب سے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہے اس لئے جان کیری کے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر آصف علی زرادری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سول اور فوجی قیادت نے قومی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ اتوار کی شام ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی، ملاقات میں بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے، ملاقات میں ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور متفقہ قرارداد پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ایوان صدر میں ہونے والے اس اہم ملاقات میں سیاسی اور فوجی قیادت نے ملک مفاد کو ہر صورت میں تحفظ دینے کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 72143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش