0
Wednesday 2 May 2018 20:50

سوات کے کاشتکاروں کا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

سوات کے کاشتکاروں کا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ تحریک کاشتکار ان سوات نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن توجہ لاؤ، نوٹس پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے مطالبات درج تھے۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ موسمی تغیر وتبدل کی وجہ سے فصلیں ہر سال تباہ ہورہی ہیں جبکہ کاسٹ آف پراڈکشن بڑھ گیا ہے اور حکومت انڈسٹری کی طرح کاشتکاروں کے ساتھ مالی معاونت کرے تاکہ اس صنعت سے وابستہ افراد کی معیار زندگی بلند ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ فصلوں اور باغات کی آمدنی بے وقت بارش، طوفان اور ژالہ باری سے متاثر ہورہی ہے جبکہ ہر سپرے سے لے کر تخموں، ڈیزل اور کھاد پر ٹیکس کے باعث ان کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات کے کاشتکاروں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 721968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش