0
Monday 28 May 2018 14:19

گمشدہ افراد کے لواحقین کا پریس کالونی سرینگر میں خاموش احتجاج دھرنا

گمشدہ افراد کے لواحقین کا پریس کالونی سرینگر میں خاموش احتجاج دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر بھر میں حراست کے دوران لاپتہ کئے گئے افراد کی بازیابی اور ملوثین کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ’’اے پی ڈی پی‘‘ اور غیر ریاستی بشری حقوق کی تنظیم ’’ایسوسی ایشن آف پیپلز لائرس‘‘ نے خاموش احتجاج کیا۔ جس دوران انہوں نے لاپتہ ہوئے افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی، جنہوں نے اپنے لخت ہائے جگر کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائی تھیں جبکہ بینر اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کے ناموں کو درج کیا تھا۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے اپنی جدوجہد تب تک جاری رکھنے کا عزم دہرایا جب تک ان کے اپنے واپس گھروں کو نہیں آتے اور حقیقت سامنے نہیں آتی۔

احتجاج میں غیر ریاستی بشری حقوق کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بھی مطالبہ کیا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے مبینہ طور پر جن لوگوں کو حراست کے دوران جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے، ان کی بازیابی کی جانی چاہے۔ گمشدہ افراد کے لواحقین نے بتایا کہ دنیا بھر میں مئی کے آخری ہفتہ میں گمشدہ افراد کی یاد میں یادگاری ہفتہ منایا جاتا ہے اور اس حوالے سے جہاں لواحقین کو اپنے لخت ہائے جگروں کو یاد کرنے کا موقعہ ملتا ہے وہی ان کے کنبوں کی جدوجہد کو بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ اے پی ڈی پی کی ترجمان نے اس بات کا عزم دہرایا کہ وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گے۔
خبر کا کوڈ : 727795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش