0
Thursday 31 May 2018 00:46

ٹیکس کیخلاف گلگت بلتستان کے تاجروں نے دھرنا دیکر سی پیک روٹ بند کر دیا

ٹیکس کیخلاف گلگت بلتستان کے تاجروں نے دھرنا دیکر سی پیک روٹ بند کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکسوں کی وصولی اور سوسٹ ڈرائی پورٹ پر "وی بوک" کسٹم کلیئرنس سسٹم کیخلاف سوست میں شاہراہ قراقرم پر تاجروں نے دھرنا دیکر سی پیک روٹ کو بند کر دیا. رات گئے دیئے جانے والے دھرنے میں امپورٹر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، چیمبر آف کامرس کے ممبران، ٹرانسپورٹرز اور تاجر اتحاد کے مرکزی عہدیدار سمیت تاجروں کی کثیر تعداد شریک ہیں جبکہ رکن اسمبلی جاوید حسین بھی دھرنے میں موجود ہیں۔ دھرنے کی یہ کال عوامی ایکشن کمیٹی اور تاجر اتحاد نے مشترکہ طور پر دی تھی، جبکہ آج دھرنے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی لیڈران بھی شریک ہونگے۔ تاجروں کا موقف ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے، ایک متنازعہ علاقے میں ٹیکسوں کا نفاذ اور وصولی غیر قانونی ہے، گلگت بلتستان میں ایف بی آر کا دفتر بھی خلاف آئین ہے، وی بوک سسٹم غیر قانونی ٹیکس لینے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر جگہ گئے، کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 728522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش