0
Thursday 14 Jun 2018 23:48

عید کے پرمسرت لمحات میں معاشرے کے مظلوم بے سہارا لوگوں کو ضرور شامل رکھا جائے، معراج الہدیٰ

عید کے پرمسرت لمحات میں معاشرے کے مظلوم بے سہارا لوگوں کو ضرور شامل رکھا جائے، معراج الہدیٰ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے روزے کا انعام ہے، ماہ رمضان کا بھی اصل پیغام تقویٰ کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے تمام احکامات کو زندگی کے ہر دائرے میں نافذ کرنا ہے تاکہ آخرت کی کامیابی یقینی ہوسکے، ہمیں اپنی تمام خواہشات شریعت کے تابع کرنی ہیں، جس نے ایمان و احتساب کے ساتھ روزے و دیگر عبادات کی اور پوری زندگی رب تعالیٰ کو راضی رکھنے کی خاطر رمضان کی طرح گذاری وہ کامیاب ہوگیا۔ اپنے بیان میں میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے مزید کہا کہ عید کے پرمسرت لمحات میں اپنے رشتہ داروں سمیت معاشرے کے مظلوم بے سہارا لوگوں کو ضرور شامل رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن قوم عہد کرنا چاہیئے کہ وہ اسلامی و خوشحال پاکستان کے لئے انتخابات میں پچیس جولائی کو صادق و امین نمائندوں کو کامیاب بنائیں گے تاکہ بانی پاکستان قائداعظم ؒ کا اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ عید سعید کے مبارک لمحات میں وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے ساتھ پورے عالم اسلام خاص طور فلسطین، کشمیر، روہنگیا سمیت مظلوم مسلمانوں کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 731757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش