0
Friday 13 Jul 2018 10:17

نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے تیاریاں مکمل، لاہور میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی

نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے تیاریاں مکمل، لاہور میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی
اسلام ٹائمز۔ نگران حکومت کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کو روکنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ کینٹینر کھڑے کئے جا رہے ہیں جبکہ مسلم لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ نگران حکومت نے لاہور میں آج موبائل فون سروس بھی بند کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی اے کو درخواست بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزدای مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں کے استقبال کی تیاریوں کے  حوالے سے حکومت نے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور استقبال روکنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آج لاہور کے اکثر علاقوں میں موبال سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے کو درخواست بھی بجھوا دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس کینٹ ڈویژن اور اندرون شہر کی حدود میں بند کی جائے گی، جلسوں کے داخلوں اور جلسہ گاہ کی حدود میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون شہر اور کینٹ ڈویژن کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی موبائل سروس بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ نگران حکومت نے موبائل فون سروس صبح 12 سے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 737491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش