0
Tuesday 24 May 2011 20:11

حاکم علی زرداری کی وفات سے وطن عزیز ایک قد آور سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے، گورنرخیبر پختونخوا

حاکم علی زرداری کی وفات سے وطن عزیز ایک قد آور سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے، گورنرخیبر پختونخوا
پشاور:اسلام ٹائمز۔خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ حاکم علی زرداری کی وفات سے وطن عزیز ایک قد آور سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے اور اس المناک واقعہ نے وطن عزیز کے ہر محب وطن شہری کو غمناک کیا ہے۔ منگل کے روز حاکم علی زرداری کی وفات پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے اس واقعے پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بیرسٹر مسعود کوثر نے صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام کی جانب سے بھی صدر پاکستان کے ساتھ دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 74260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش