0
Friday 17 Aug 2018 16:11

محمود خان نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا حلف اُٹھا لیا

محمود خان نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا حلف اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے محمود خان نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا حلف اُٹھا لیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ان سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کے جرگہ ہال میں منعقد ہوئی، جس میں اعلٰی سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔ دوسری جانب صوبائی کابینہ کی تشکیل عید سے قبل مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے وزیراعلٰی عمران خان سے مشاورت کے بعد صوبائی کابینہ کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ متوقع وزراء میں محمد عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور جھگڑا، اشتیاق اُرمڑ، سلطان محمد خان کے نام شامل ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے محمود خان 77 ووٹ حاصل کر کے نئے وزیراعلٰی کے پی کے منتخب ہوئے تھے، جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کئے۔ وزیراعلٰی کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہوا، حکومتی ارکان اسمبلی کی لابی نمبر دو میں جمع ہوئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کیلئے ارکان لابی نمبر ایک میں جمع ہوئے۔ اس کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 745050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش