0
Monday 20 Aug 2018 19:34

پنجاب اسمبلی، ہندی ڈبنگ والے کارٹون ’’ڈورے مون‘‘ پر مکمل پابندی کی قرارداد پیش

پنجاب اسمبلی، ہندی ڈبنگ والے کارٹون ’’ڈورے مون‘‘ پر مکمل پابندی کی قرارداد پیش
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کی رکن اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ہندی ڈبنگ کیساتھ ٹی وی پر چلنے والے کارٹون سیریل ’’ڈورے مون‘‘ پر مکمل پابندی لگانے کیلئے قرارداد جمع کروا دی ہے۔ قرارداد میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ڈورے مون کارٹون کی ہندی ڈبنگ سے ہمارے بچے خراب ہو رہے ہیں اور اس سے بچوں کی ذہنی نشو ونما پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے بچے اردو کی بجائے ہندی بولنے لگے ہیں جبکہ ان کی تعلیم میں بھی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔ قرارداد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈورے مون پر مکمل پابندی لگائی جائے اور اس یہ کارٹون دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 745633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش