0
Tuesday 21 Aug 2018 13:00

محمود خان وزیرِاعلٰی ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرینگے اور نہ ہی پروٹوکول لینگے، شوکت یوسفزئی

محمود خان وزیرِاعلٰی ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرینگے اور نہ ہی پروٹوکول لینگے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ محمود خان وزیرِاعلٰی ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے، نہ ہی پروٹوکول لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلٰی محمود خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی، وہ وزیرِاعلٰی ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلٰی ہاؤس میں سادگی اختیار کی جائے گی اور وزیرِاعلٰی کے زیرِ استعمال جتنی گاڑیاں ہیں ان کی تعداد میں کمی لائی جائے گی۔ ترجمان شوکت یوسفزئی نے وزیرِ اعلٰی کے شیڈول کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ محمود خان صبح 9 بجے دفتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیرِاعلٰی محمود خان دوپہر 2 سے سہ پہر 5 بجے تک اسمبلی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور عید کا پہلا دن پشاور میں گزاریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے 17 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا، کے پی کی وزارتِ اعلٰی کیلئے ان کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میاں نثار گل سے تھا۔ تحریکِ انصاف کے محمود خان نے پولنگ میں میاں نثار گل کے 33 ووٹوں کے مقابلے میں 77 ووٹ حاصل کئے اور کے پی کے وزیرِاعلٰی منتخب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 745723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش