0
Sunday 26 Aug 2018 19:51

وکلاء کی عزت نفس اور تقدس کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کروں گا، بیرسٹر فروغ نسیم

وکلاء کی عزت نفس اور تقدس کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کروں گا، بیرسٹر فروغ نسیم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے ممتاز وکیل عبدالجبار شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے وکلاء کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو تیسری نیشنل جوڈیشل کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی اور انہیں کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد وکلاء کو تربیت دینا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ جوڈیشل کانفرنس سے ایڈوکیٹ جنرل، پراسیکویٹر جنرل، سرکاری اداروں کے وکلاء، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ بار، ہائی کورٹ بار، کراچی بار کے عہدیداران اور ممتاز وکلاء بھی خطاب کرینگے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے جسٹس ہیلپ لائن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ بحیثیت وفاقی وزیر قانون و انصاف وکلاء کی عزت نفس اور تقدس کی بحالی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے، وکلاء کے مسائل حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے، بہت جلد اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے تیسری نیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 746355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش