0
Thursday 30 Aug 2018 14:38
کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں پر سخت تشویش

عمران، پومپیو ٹیلی فونک گفتگو تنازعہ ختم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان

ڈچ سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا
عمران، پومپیو ٹیلی فونک گفتگو تنازعہ ختم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے حالیہ دنوں وزیراعظم عمران خان اور امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیاں ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق تنازعہ کو ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اسلام اباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان  ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفبگ کے دوران جب ان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس تنازعے کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی طور پر آگے بڑھنا چاہتا ہے کیونکہ وزیر خارجہ معاملے پر بات کر چکے ہیں اور اب اس حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کریں گے۔ بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر نظر بند کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال اور حریت رہنماؤں کی غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کرتا ہے۔ حریت رہنماؤں کی بگڑتی صحت کی صورتحال پر بھی تشویش ہے۔ انہوں نے عالمی برادی پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ترجمان نے کہا کہ الجزیرہ ٹی وی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکیومنٹری نشر کی تھی جس کے بعد بھارت کی جانب سے کشمیر میں الجزیرہ کی نشریات  بند کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے پاکستان نے ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے  شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پاکستان نے بھرپور احتجاج کیا ہے اور وزیر خارجہ نے او آئ سی کو بھی اس سلسلے میں خط لکھا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈچ سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 747066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش