0
Thursday 30 Aug 2018 20:16

پاراچنار، عید غدیر کے موقع پر دو روزہ جلسے کا اہتمام

پاراچنار، عید غدیر کے موقع پر دو روزہ جلسے کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں عید غدیر کے موقع پر دو روزہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حسب سابق دنیا بھر کیطرح عید غدیر کے موقع پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں کل اور آج دو روزہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علماء اور قبائلی عمائدین سمیت سینکڑوں مومنین نے بھرپور شرکت کی، جبکہ علامہ مومن حسین قمی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں عید غدیر کے موقع پر جلسہ سے علامہ مومن حسین قمی، خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی شیر خدا نے ہر محاذ پر اسلام کا دفاع کیا اور اسلام کی سربلندی کیلئے مثالی خدمات انجام دیئے۔ علمائے کرام نے داماد رسول ؐ حضرت علی ؑ شیر خدا کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی، جبکہ ذاکرین نے حضرت امام علیؑ کی شان میں منقبتیں پیش کیں۔ عید کے موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایک روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اور تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ پاراچنار شہر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 747126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش