0
Thursday 13 Sep 2018 12:01
ڈرون حملہ

یمن کے مغربی علاقے میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک، انصار اللہ

یمن کے مغربی علاقے میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک، انصار اللہ
اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ انقلابی فورسز نے ڈرون طیارے کے ساتھ انتہائی اہم آپریشن انجام دیا ہے۔ یہ انصار اللہ کا سعودی عرب کے اندر آرامکو کمپنی آپریشن کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے دوسرا بڑا آپریشن ہے۔ واضح رہے حال ہی میں انصار اللہ یمن نے ڈرون ٹیکنالوجی کو ملکی دفاع کیلئے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی نے انصار اللہ کو میدان جنگ میں واضح برتری بخش دی ہے۔
 
یمن جنگ کی پبلک ریلیشن کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اتحادی ممالک کی طرف سے یمن کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے دوران پہلی مرتبہ یمن فوج کی آرٹلری، ڈرون یونٹ اور عوامی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں ملک کے مغربی ساحل الحدیدہ کے علاقے میں دسیوں سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں دشمن فورسز کی متعدد فوجی گاڑیاں جن میں بکتربند گاڑیاں بھی شامل ہیں تباہ کر دی گئی ہیں۔
 
المسیرہ نیوز کے مطابق آپریشن میں اپنے اہداف کو انتہائی نزدیک سے تباہ کیا گیا ہے۔ اس کامیاب آپریشن نے دشمن کو انتہائی خوفزدہ کر دیا ہے۔ اس آپریشن کی اہم بات یہ ہے کہ انصار اللہ اور ملکی افواج نے مشترکہ طور پر دوسری مرتبہ ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔ آپریشن کے بعد جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتحادی فوجیوں کے مورچے اور بکتربند گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔ آپریشن کے دوران توپ خانے کی گولہ باری کے بعد ڈرون طیاروں سے لی گئی تصاویر میں اتحادی فوجیوں کو علاقے سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 749793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش