0
Saturday 22 Sep 2018 15:15

پاناما ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف نیب اپیل 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

پاناما ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف نیب اپیل 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق پاناما ریفرنسز کی منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف چیئرمین نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ میں دیگر اہم مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے ہیں جن میں آصف زرداری کی درخواست اور این آر او کیس بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ نے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کے خلاف آصف زرداری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ آصف زرداری نے عدالت کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات طلبی کا حکم چیلنج کررکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور پرویز مشرف سے 2007ء اور موجودہ اثاثوں کی تفصیل طلب کی تھیں۔ دونوں رہنماؤں سے بیگمات اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیل بھی مانگی گئی تھی۔ عدالت نے این آر او کیس اور اصغر خان عملدرآمد کیس بھی 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 751455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش