0
Wednesday 10 Oct 2018 16:58

کراچی، ایف آئی اے کا اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر چھاپہ

کراچی، ایف آئی اے کا اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیشی ٹیم نے چھاپہ مارا، جبکہ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے شوگر ملز کے دفتر کی تلاشی لی گئی اور اس دوران کچھ دستاویزات اور کمپیوٹرز کو قبضے میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے روپے کی قدر میں تاریخی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے زرمبادلہ کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 755113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش