0
Tuesday 16 Oct 2018 20:26

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کی کمرہ عدالت میں اپنے قریبی ساتھی حسین لوائی سے ملاقات

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کی کمرہ عدالت میں اپنے قریبی ساتھی حسین لوائی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں ان کی اپنے قریبی ساتھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق صدر حسین لوائی سے ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں صاحبزادے ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید عدالت میں پیش ہوئے۔ جیل حکام نے حسین لوائی کو بھی عدالت میں پیش کیا، آصف علی زرداری نے کمرہ عدالت میں حسین لوائی سے ملاقات بھی کی۔ فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ادھر سندھ ہائیکورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر کیس کے تفتیشی افسر نجف مرزا کو 20 نومبر کو طلب کرلیا۔ واضح رہے آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی سمیت دیگر کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے 35 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 756242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش