0
Wednesday 7 Nov 2018 16:12

مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے کیپٹن زرغام فرید شہید

مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے کیپٹن زرغام فرید شہید
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں آئی ای ڈی کو غیر مؤثر کرتے ہوئے دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر شہید جبکہ ان کے ساتھی سپاہی ریحان شدید زخمی ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وطن کے ایک اور بیٹے نے فرض کی انجام دہی کے دوران شہادت نوش کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں کیپٹن زرغام فرید شہید اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا ایک اہلکار ریحان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زرغام فرید کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے شہر جوہرآباد سے تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے افغانستان سے متصل علاقوں میں گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد فوجی افسر اور اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کی کارروائیوں میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں اور انکے معاونین کو گرفتار بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 759874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش