0
Monday 12 Nov 2018 21:40

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان
اسلام ٹائمز۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 14 نومبر کو نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143  فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ کابینہ نے بھی اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 760805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش