0
Wednesday 14 Nov 2018 16:17

سعودی عرب میں سابق بیوی کو نازیبا میسیجز بھیجنے والے شخص کو 40 کوڑے مارنے کا حکم

سعودی عرب میں سابق بیوی کو نازیبا میسیجز بھیجنے والے شخص کو 40 کوڑے مارنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں ایک عدالت نے سابقہ اہلیہ کو واٹس ایپ پر نازیبا میسجز بھیجنے والے شخص کو 40 کوڑوں کی سزا سنا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے ایک شخص کو خاتون کی توہین اور عزت مجروح کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو کوڑے مارنے کا حکم دے دیا، جبکہ عدالت نے خاتون کی اپیل بھی منظور کر لی، جس میں اسے مجرم کو کوڑے مارتے ہوئے دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مجرم نے سابق بیوی کو واٹس ایپ پر تضحیک آمیز اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے، جس پر متاثرہ خاتون نے اس تضحیک آمیز رویے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ یہ پیغامات اس وقت بھیجے گئے جب دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی کے معاملے پر سخت ناراضی چل رہی تھی۔ اس فیصلے کے بعد سعودی وکیل نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون پر تضحیک آمیز پیغامات بھیجنا مملکت کے سائبر کرائم قوانین کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 761185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش