0
Saturday 17 Nov 2018 08:38

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیا گیا سی این این کے رپورٹر کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیا گیا سی این این کے رپورٹر کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال
اسلام ٹائمز۔ امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیا گیا سی این این کے رپورٹر کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کی جانب سے امیگریشن سے متعلق سوال پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹر کو برا بھلا کہا اور عملے کو مائیک چھیننے کا حکم دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے عملے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا سے مائیک چھیننے کی کوشش کی اور بعدازاں ان کا پاس بھی منسوخ کر دیا تھا۔ سی این این کی انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی عدالت نے سی این این کے رپورٹر کا وائٹ ہاؤس کا پاس بحال کرنے حکم دیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 761644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش