0
Thursday 29 Nov 2018 10:14

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، اسامہ قریشی

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، اسامہ قریشی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 70سال گزرنے کے باوجود بھارت کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکا کیونکہ یہ صرف زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کا تسلسل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے کالجز سرکل مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ دنوں سے اب تک بھارتی فوج کی فائرنگ سے 32 کشمیری شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین، بچے اور جوان شامل ہیں، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کشمیر میں جاری ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 763855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش