0
Wednesday 28 Nov 2018 22:18

مقبوضہ کشمیر، بڈگام میں دو عسکری پسند شہید

مقبوضہ کشمیر، بڈگام میں دو عسکری پسند شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز اور عسکری پسندوں کے درمیان خونین معرکہ آرائی کے دوران لشکر طیبہ کا مطلوب ترین کمانڈر نوید جھاٹ اپنے ساتھی سمیت شہید ہوئے۔ جھڑپ ختم ہونے کے بعد مشتعل ہجوم نے تباہ شدہ رہاشی مکان سے ایک جنگجو کو زندہ حالت میں برآمد کر اسے علاقہ سے فرار ہونے میں مدد دی۔ پولیس کے مطابق نوید جھاٹ معروف صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل میں بھی ملوث تھا چونکہ نوید جھاٹ پاکستان کا رہائشی تھا، اس لئے قواعد و ضوابط کے تحت بھارتی حکومت نعش کی حوالگی کے لئے پاکستان کو آگاہ کرے گی۔ اس دوران بڈگام ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو احتیاطی طور پر منقطع کیا گیا ہے جبکہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

اس دوران بھارتی فورسز نے اس مکان کو بارود سے اڑا دیا جس میں وہ چھپے تھے تاہم ان کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب انہوں نے رہائشی مکان سے باہر نکل کر فورسز کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔ فورسز کارروائی میں لگ بھگ تین مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکومتی ذرائع نے ایک جنگجو کے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’شرپسندوں‘‘ نے جنگجووں کی مدد کرنے کے لئے تشدد بھڑکایا جس کی وجہ سے وہاں ایک جنگجو کے لئے فرار ہونا آسان ہوگیا، جس کے بعد یہاں ایک جنگجو کو زندہ حالت میں باہر نکال کر فرار کرایا۔
خبر کا کوڈ : 763772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش